کمسنوں پر جنسی تشدد سامنے لانے میں ناکام چرچ آف انگلینڈ کے جسٹن ویلبی مستعفی
13 Nov 2024 02:49
چرچ آف انگلینڈ کے آرچ بشپ آف کینٹبری جسٹن ویلبی نے تسلیم کیا کہ پولیس نے انہیں 2013ء ہی میں آگاہ کردیا تھا مگر انہوں نے غلط یقین کیا کہ معاملہ مناسب انداز سے حل کیا جائے گا، تاہم رپورٹ کے مطابق واقعات کا پولیس ریفرل ہی نہیں کیا گیا تھا جبکہ ویلبی کو معاملے کو دیکھنا چاہیے تھا۔
اسلام ٹائمز۔ کمسنوں پر جنسی تشدد سامنے لانے میں ناکام چرچ آف انگلینڈ کے آرچ بشپ آف کینٹبری جسٹن ویلبی (Justin Welby) کو بلآخر مستعفی ہونا پڑ گیا۔ جسٹن ویلبی نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے تاہم انہوں نے استعفیٰ 130 بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث جان سمتھ کے حوالے سے رپورٹس سامنے آنے سے پیدا بحران کے بعد دیا ہے۔ ویلبی نے کہا کہ 2013ء سے 2024ء کے دوران پیش آئے واقعات کی انہیں ذاتی اور ادارہ جاتی زمہ داری لینی چاہیے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ پولیس نے انہیں 2013ء ہی میں آگاہ کردیا تھا مگر انہوں نے غلط یقین کیا کہ معاملہ مناسب انداز سے حل کیا جائے گا، تاہم رپورٹ کے مطابق واقعات کا پولیس ریفرل ہی نہیں کیا گیا تھا جبکہ ویلبی کو معاملے کو دیکھنا چاہیے تھا۔ چرچ آف انگلینڈ کے دوسرے سینئر بشپ آرچ بشپ آف یارک اسٹفن کاٹریل نے جسٹن ویلبی کے استعفی کا خیر مقدم کیا ہے، متاثرین کا مطالبہ ہے کہ چرچ آف انگلینڈ کے مزید افراد کو مستعفی ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: 1172287