QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، نائب وزیراعلیٰ کی طرف سے کشمیریوں کی ملازمتوں اور اراضی کے تحفظ پر زور

12 Nov 2024 13:56

ذرائع کے مطابق جموں میں نیشنل کانفرنس کے ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سریندر چودھری نے بھارتی پولیس سروس کے ایک ریٹائرڈ افسر کی طرف سے دو سیاحتی مقامات میں رعایتی نرخوں پر اراضی کی حالیہ خریداری پر تشویش کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری نے مقامی لوگوں کی ملازمتوں اور زمینوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں میں نیشنل کانفرنس کے ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سریندر چودھری نے بھارتی پولیس سروس کے ایک ریٹائرڈ افسر کی طرف سے دو سیاحتی مقامات میں رعایتی نرخوں پر اراضی کی حالیہ خریداری پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک غیر کشمیری خاتون کو کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس میں بطور آفیسر بھرتی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی غیر کشمیریوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے تاہم ہماری اصل فکر یہ ہے کہ ہمارے بچے دلی یا بھارت کے طلباء کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور مقبوضہ کشمیر کے وسائل پر پہلا حق کشمیریوں کا ہونا چاہیے۔ نائب وزیراعلیٰ نے بی جے پی پر زور دیا کہ وہ اسمبلی میں حال ہی میں منظور ہونے والی جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی قرارداد کی مخالفت کر کے کشمیری عوام کی توہین کرنا بند کرے اور مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی زمینیں اور نوکریاں سب کچھ غیر کشمیری لوگ ان سے چھین رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی چھوٹا مسئلہ نہیں ہے۔ سریندر چودھری نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی اراضی غیر کشمیریوں کو نہیں دی جانی چاہیے۔ جیسا کہ حال ہی میں ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر کو دو سیاحتی مقامات پر کم نرخوں پر زمین دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1172147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172147/مقبوضہ-کشمیر-نائب-وزیراعلی-کی-طرف-سے-کشمیریوں-ملازمتوں-اور-اراضی-کے-تحفظ-پر-زور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com