اقوام متحدہ میں ٹرمپ کی مجوزہ سفیر کی ایران کیخلاف ہرزہ سرائی
12 Nov 2024 13:07
ایلس اسٹیفانک نے اقوام متحدہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے سفیر کے طور پر متعارف کروائے جانے کے فورا بعد ہی ایران کیخلاف بے بنیاد بیان بازی کا آغاز کر دیا ہے
اسلام ٹائمز۔ نو منتخب و انتہاپسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اقوام متحدہ میں واشنگٹن کی سفیر کے طور پر اپنی مجوزہ تقرری کے اعلان کے فورا بعد ہی ایلس اسٹیفانک نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ایلس اسٹیفانک نے لکھا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف صدر ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی پر واپس آنے کے لئے تیار ہے! ایلس اسٹیفانک کا مزید لکھنا تھا کہ جو بائیڈن اور کملا ہیرس انتظامیہ کی کمزوری کی وجہ سے ہی ایران مزید دلیر ہوا ہے!!
واضح رہے کہ نو منتخب انتہاپسند امریکی صدر نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ میں نے اپنی انتظامیہ میں ریپبلکن کانگریس کی کمسن ترین خاتون ایلس اسٹیفانک کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1172146