مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر عراقی مزاحمت کے 3 حملے
12 Nov 2024 11:29
عراقی مزاحمتی محاذ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں واقع غاصب صہیونی فوج کے اہم ٹھکانوں کو 3 ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے
اسلام ٹائمز۔ عراقی اسلامی مزاحمت نے آج صبح جاری ہونے والے اپنے دوسرے بیان میں اعلان کیا ہے کہ ناجائز صیہونی قبضے کے خلاف مزاحمت اور مظلوم فلسطینی و لبنان عوام کی مدد سمیت غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں جاری نسل کشی و کھلے جنگی جرائم کے جواب میں ہمارے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں واقع ایک اہم صہیونی عسکری ہدف کو 2 ڈرون طیاروں کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
آج صبح جاری ہونے والے اپنے تیسرے بیان میں بھی عراقی مزاحمتی محاذ نے ایسا ہی اعلان کیا تھا کہ اس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں واقع ایک اہم صہیونی ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے جبکہ اپنے پہلے بیان میں عراقی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے جنوب میں واقع ایک اہم فوجی ہدف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1172116