QR CodeQR Code

پاکستان نے سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کر دی

12 Nov 2024 08:12

پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے میں ناکام رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں مساوی اور جوابدہ اصلاحات کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے میں ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی بڑی وجہ مستقل ارکان کا فیصلہ کن اقدام پر متفق نہ ہونا ہے۔ نئے مستقل ارکان کا اضافہ سلامتی کونسل کی مفلوج حالت کو مزید گہرا کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 1172096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172096/پاکستان-نے-سلامتی-کونسل-میں-نئی-مستقل-نشستوں-کی-مخالفت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com