QR CodeQR Code

امام حرم ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمٰن کا جامعہ اسلامیہ نئی دہلی میں والہانہ استقبال

11 Nov 2024 20:35

پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ نے اساتذہ طلبہ و دیگر حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العالمین کا انسانوں پر بے شمار انعام و اکرام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسجد نبوی کے امام و خطیب پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن نے دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر نئی دہلی اور اس کے اعلیٰ تعلیمی و تربیتی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل کا دورہ کیا۔ بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ کی اقتداء میں ہزاروں لوگوں نے جامعہ اسلامیہ سنابل کی جامع مسجد میں ظہر کی نماز ادا کی۔ اس کے بعد مسجد ہی میں سینٹر کے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی نے امام حرم و دیگر مہمانوں کی خدمت میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ نے اساتذہ طلبہ و دیگر حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العالمین کا انسانوں پر بے شمار انعام و اکرام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت اسلام ہے، اس کے بعد علم نافع ہے جو کہ شریعت کا علم ہے، لہٰذا آپ حضرات اللہ سے توفیق طلب کریں کہ وہ آپ کو شریعت کے علم سے نوازے۔ اس دوران پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن نے نئی دہلی میں سعودی عربیہ کے سفارت خانے کا بھی دورہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1171987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171987/امام-حرم-ڈاکٹر-عبداللہ-بن-عبدالرحم-ن-کا-جامعہ-اسلامیہ-نئی-دہلی-میں-والہانہ-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com