بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ میں سزا ہوگی، رانا ثناء اللہ
11 Nov 2024 12:45
اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خود ہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی۔
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ فی الحال مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ میں سزا ہوگی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خود ہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی، ترامیم کیلئے بندے اٹھانے والی بات درست نہیں بلکہ وہ سب ڈرامہ تھا۔
خبر کا کوڈ: 1171911