مزاحمتی حملوں کا خوف، غاصب صہیونی وزیراعظم نے تمام سرگرمیاں زمین دوز پناگاہ میں منتقل کر لیں
11 Nov 2024 12:10
اسرائیل چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ غاصب صیہونی وزیراعظم کو کسی انجانے قاتلانہ حملے کے شدید خوف نے گھیر رکھا ہے جسکی بناء پر وہ زمین دوز پناگاہ سے باہر آنے کو کسی صورت تیار نہیں
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ قیساریا میں واقع نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کے بعد سے غاصب صہیونی وزیراعظم اپنے دفتر میں بنی زمین دوز قلعہ بند پناگاہ سے باہر آنے کو تیار نہیں لہذا تمام ملاقاتیں و اجلاس اسی زمین دوز پناگاہ میں منعقد ہوتے ہیں۔
اسرائیلی چینل نے صیہونی رژیم کے سکیورٹی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی حکام نے نیتن یاہو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روزمرہ کی مقررہ جگہوں پر نہ ٹھہرے اور اپنے مقام کو مسلسل بدلتا رہے تاہم نیتن یاہو اس کے باوجود بھی اپنی زمین دوز پناگاہ سے باہر آنے کو تیار نہیں۔ صہیونی چینل نے قانونی ذرائع سے بھی نقل کیا ہے کہ نیتن یاہو کے وکلاء نے عدالت سے مطالبہ کر رکھا ہے کہ وہ غاصب صیہونی وزیراعظم کی عدالت میں پیشی کو فی الحال ملتوی کر دے تاکہ نیتن یاہو کی کسی بھی معلوم مقام پر واضح و مقررہ موجودگی کو روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ صہیونی میڈیا نے 28 اکتوبر کے روز خبر دی تھی کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو حزب اللہ لبنان کی جانب سے ایک تباہ کن ڈرون طیارے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس بارے سامنے آنے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ آور ڈرون طیارہ براہ راست نیتن یاہو کے بیڈروم کی کھڑکی کے ساتھ جا ٹکرا تھا۔ صیہونی حکومت کے چینل 12 نے وزیراعظم آفس کے باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ مذکورہ ڈرون حملے کے وقت نیتن یاہو اپنی اہلیہ سمیت، قیساریا میں واقع اپنی رہائش گاہ سے جا چکا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1171909