لبنان پر صیہونی حملے جاری، شہداء کی تعداد 3 ہزار سے متجاوز
11 Nov 2024 11:38
لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے جاری انسانیت سوز حملوں میں ابتک کم از کم 3 ہزار 189 شہری شہید ہو چکے ہیں
اسلام ٹائمز۔ لبنانی وزارت صحت نے ملک کے خلاف جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملوں میں شہداء و زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق لبنان پر جاری غاصب صیہونی رژیم کے حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 3 ہزار 189 شہری شہید اور 14 ہزار 78 زخمی ہوئے ہیں۔ عرب چینل الجزیرہ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے درہ بقاع کے شہر القصر میں گزشتہ شام ہونے والے غاصب صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملے میں بھی 3 عام شہری شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بیروت کے شمال میں واقع ضلع جبیل کے علاقے علمات میں بھی اتوار کے روز، غاصب صیہونی رژیم نے عام رہائشی علاقوں پر بمباری کرتے ہوئے ایک گھناؤنے جنگی جرم کا ارتکاب کیا تھا جس کے نتیجے میں دسیوں عام شہری شہید و زخمی ہوئے تھے۔ اس حوالے سے لبنانی وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ علمات پر ہونے والے غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملے میں 23 عام شہری شہید اور 7 زخمی ہوئے تھے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق اس حملے میں غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے ایک ایسی رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا تھا جس میں جنگ سے متاثرہ دسیوں پناہ بے گھر خاندانوں نے پناہ لے رکھی تھی جبکہ شہید و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1171902