QR CodeQR Code

ریاض، OIC کے سربراہ سے کاظم غریب آبادی کی ملاقات

10 Nov 2024 22:05

ابراہیم طحٰہ سے اپنی ایک ملاقات میں ایرانی وزارت خارجہ میں حقوق اور بین الاقوامی امور کے مشیر کا کہنا تھا کہ اس تنظیم کیجانب سے صیہونی رژیم کیخلاف پیش کردہ تجاویز پر فوری عملدرآمد کیا جائے جس میں اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں سے صیہونی رژیم کی رکنیت کی معطلی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں حقوق اور بین الاقوامی امور کے مشیر "كاظم غريب‌ آبادی" نے "ریاض" میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ "ابراہیم طحٰہ" سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات عرب لیگ اور او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران انجام پائی۔ اس ملاقات میں غزہ و لبنان کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کاظم غریب آبادی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور سیکرٹریٹ کی جانب سے عرب و اسلامی رہنماؤں کی قراردادوں پر عمل درآمد سمیت اُن کی پیروی پر زور دیا۔ انہوں نے OIC کی جانب سے صیہونی رژیم کے خلاف پیش کردہ تجاویز پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا جس میں اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں سے صیہونی رژیم کی رکنیت کی معطلی، اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل پر پابندی اور بین الاقوامی عدالت کی مشاورتی رائے کی بنیاد پر ایک مشترکہ کمیٹی کا قیام شامل ہے۔ دوسری جانب ابراہیم طحٰہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران او آئی سی کا مہم اور موثر رکن ہے۔ آخر میں انہوں نے منظور کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد کے حوالے سے او آئی سی سیکرٹریٹ کی سنجیدگی کا یقین دلایا۔


خبر کا کوڈ: 1171824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171824/ریاض-oic-کے-سربراہ-سے-کاظم-غریب-آبادی-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com