نیتن یاہو کا لبنان میں پیجر ڈیوائس حملوں اور سید حسن نصراللّٰہ کو شہید کرنے کا اعتراف
10 Nov 2024 20:41
اسرائیلی نیو ویب سائٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں شہید حسن نصراللّٰہ پر حملے کا اعتراف کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے وزراء کو بتایا کہ میں نے حملوں پر اصرار کیا۔ سابق وزیر دفاع نے اسکی مخالفت کی لیکن میں نے اصرار کیا۔
اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم نے لبنان میں پیجر ڈیوائس حملوں اور حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصراللّٰہ پر حملے اور انہیں شہید کرنے کا اعتراف کرلیا۔ تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کی کمیونیکیشن ڈیوائس اور حسن نصراللّٰہ پر حملوں کے پیچھے اسرائیل تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق پہلی بار کسی اعلیٰ ترین اسرائیلی عہدیدار نے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اسرائیلی نیو ویب سائٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں شہید حسن نصراللّٰہ پر حملے کا اعتراف کیا۔ اسرائیلی نیو ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے وزراء کو بتایا کہ میں نے حملوں پر اصرار کیا۔ سابق وزیر دفاع نے اس کی مخالفت کی لیکن میں نے اصرار کیا۔
خبر کا کوڈ: 1171817