QR CodeQR Code

موجودہ حکمرانوں کو اپنے ہیلتھ سسٹم پر بھی اعتبار نہیں، حسن مرتضیٰ

10 Nov 2024 20:36

لاہور سے جاری بیان میں حسن مرتضیٰ نے استفسار کیا کہ کہاں گیا بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو لکھا جانے والا اسموگ ڈپلومیسی لیٹر؟ کیا تعلیمی ادارے اور موٹر ویز بند کرنے سے اسموگ کا خطرہ ٹل جائے گا؟۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے پنجاب حکومت سے سوال پوچھ لیا۔ لاہور سے جاری بیان میں حسن مرتضیٰ نے استفسار کیا کہ کہاں گیا بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو لکھا جانے والا اسموگ ڈپلومیسی لیٹر؟ کیا تعلیمی ادارے اور موٹر ویز بند کرنے سے اسموگ کا خطرہ ٹل جائے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ تخت لاہور والے ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پانے میں ناکام ہیں، مصنوعی بارش برسانے کے بیانات سن سن کر اب تو کان پک گئے ہیں۔ پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اسموگ کی ستائی 3 سال کی بچی عدالت پہنچ گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ جنیوا میں ہیں، حکمرانوں کو تو اپنے ہیلتھ سسٹم پر بھی اعتبار نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1171808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171808/موجودہ-حکمرانوں-کو-اپنے-ہیلتھ-سسٹم-پر-بھی-اعتبار-نہیں-حسن-مرتضی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com