امریکہ غاصب صیہونی رژیم کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتا، فلسطینی مزاحمت
10 Nov 2024 18:56
اپنے ایک بیان میں فلسطینی مزاحمتی تحریک "مجاہدین فلسطین" نے اعلان کیا ہے کہ مذموم امریکی حکومت غاصب صیہونی رژیم کو تحفظ فراہم کرنے یا مزاحمت کی قوت ارادی کو توڑنے میں ناکام رہیگی!
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک "مجاہدین فلسطین" نے اپنے ایک بیان میں، غاصب صیہونی رژیم کو تحفظ فراہم کرنے میں مذموم امریکی حکومت کی ناکامی پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم یمن کے خلاف امریکہ و برطانیہ کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مجاہدین فلسطین نے کہا کہ یہ حملے، فلسطین کے بارے ہمارے یمنی بھائیوں کے باعزت اور معاون و مددگار موقف کی وجہ سے انجام پانے والی مسلسل بین الاقوامی جارحیت کا تسلسل ہے لہذا ہم یمنی بھائیوں کے ساتھ اپنی مستقل یکجہتی پر زور دیتے ہیں جیسا کہ یہ جارحیت، امت مسلمہ کے خلاف لامحدود امریکی-صیہونی جنگ کا حصہ ہے!
مجاہدین فلسطین نے تاکید کی کہ مذموم امریکی حکومت غاصب صیہونی رژیم کو تحفظ فراہم کرنے یا امت مسلمہ کے درمیان مزاحمت کے جذبے کو توڑنے میں ناکام رہے گی! فلسطینی مزاحمتی تحریک نے کہا کہ ہم ایک بار پھر یمن کی عوام، قیادت و فوج کے موقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو سخت ترین محاصرے و جارحیت کے باوجود بھی مظلوم فلسطینی عوام کی مدد میں ثابت قدم ہے! مجاہدین فلسطین نے اقوام عالم و مزاحمتی گروہوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مذموم امریکی-صہیونی جارحیت کا فیصلہ کن مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ: 1171800