QR CodeQR Code

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ بزدلانہ کارروائی ہے، سہیل اکبر شیرازی

10 Nov 2024 16:50

اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ میں مسافروں کو خون کی ہولی میں نہلانا بزدلانہ کارروائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ بلوچستان کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ میں مسافروں کو خون کی ہولی میں نہلانا بزدلانہ کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا بلوچستان کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ معصوم لوگوں کو بے دردی سے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے۔ صوبے میں دہشتگردی کو روکنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع نہایت افسوسناک عمل ہے۔ ہم اس سفاکانہ فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے واقعہ میں متاثر ہونے والے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 1171782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171782/کوئٹہ-ریلوے-اسٹیشن-پر-دھماکہ-بزدلانہ-کارروائی-ہے-سہیل-اکبر-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com