QR CodeQR Code

عمران خان سے ملاقات زیر غور نہیں، جے یو آئی

10 Nov 2024 16:28

اپنے بیان میں ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے، پی ٹی آئی سے بطور اپوزیشن جماعت رابطہ ہے اور رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات زیر غور نہیں اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کو اس سلسلے میں کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا۔ اپنے بیان میں ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے، پی ٹی آئی سے بطور اپوزیشن جماعت رابطہ ہے اور رہے گا۔ اسلم غوری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے مختلف ایشوز پر ملاقاتوں اور مشاورتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 1171775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171775/عمران-خان-سے-ملاقات-زیر-غور-نہیں-جے-یو-ا-ئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com