QR CodeQR Code

یوم اقبال، آزاد کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام سیمینار

10 Nov 2024 13:54

مقررین نے کہا کہ آج مسلم دنیا خصوصاََ فلسطین و کشمیر کے مسائل اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے اور فکر اقبال پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام آزاد کشمیر یونیورسٹی چہلہ کیمپس میں یوم اقبال کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں اقبال شناس اہل فکر و دانش مرد و خواتین نے شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی شاعری اور فکر پر مقالات پیش کیے گئے۔ سیمینار میں اقبال شناس شخصیات، اعلیٰ عسکری حکام  اور جامعہ آزاد کشمیر کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے کلامِ اقبال سے مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ اقبال کی شاعری کا فلسفہ حریت اسلامی تعلیمات کا ماخذ ہے۔ مقررین نے کہا کہ آج مسلم دنیا خصوصاََ فلسطین و کشمیر کے مسائل اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے اور فکر اقبال پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔ مقررین نے کہا کہ اس وقت نوجوان نسل کو اقبال کی شاعری اور فکر اقبال کی روشنی میں آزادی فکر و عمل آزادی کی نعمت کی قدر اور اسے برقرار رکھنے کے لیے تیار کرنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کلچرل اکیڈمی فیضان عارف مغل نے سیمینار کے آغاز میں مہمان خصوصی اور شرکائے تقریب کو خوش آمدید کہا۔ مقررین نے آزادی کشمیر کے لئے علامہ اقبال کی فکر حریت اور آزادی کو اجاگر کیا اور نوجوان نسل کو فکر اقبال کی روشنی میں اپنی آزادی و حریت کی جدوجہد جاری رکھنے کی ترغیب دی۔


خبر کا کوڈ: 1171754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171754/یوم-اقبال-آزاد-کشمیر-کلچرل-اکیڈمی-کے-زیر-اہتمام-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com