QR CodeQR Code

صدر آزاد کشمیر سے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی ملاقات

10 Nov 2024 11:11

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بریچ کو ہدایت کی کہ آزاد کشمیر میں گڈگورننس کے قیام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے کام میں بھی تیزی لائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بریچ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر داؤد محمد بریچ نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی اُمور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بریچ کو ہدایت کی کہ آزاد کشمیر میں گڈگورننس کے قیام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے کام میں بھی تیزی لائی جائے۔اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر داؤد محمد بریچ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر داؤد محمد بریچ سے اُن کے سُسر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 1171743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171743/صدر-آزاد-کشمیر-سے-چیف-سیکرٹری-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com