دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، طاہر اشرفی
10 Nov 2024 20:26
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی میں بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں، پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے، دہشت گردی کی جارہی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے ریاست سے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی میں بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوں جوں پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے، دہشت گردی کی جارہی ہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے مزید کہا کہ دہشت گردی کرنے والوں کا تعلق کسی صوبے یا کسی طبقہ سے نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان سے مطالبہ ہے، دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 1171736