QR CodeQR Code

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے

10 Nov 2024 01:28

شہباز شریف پیر کو ریاض میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ سربراہ اجلاس میں فلسطین کیخلاف جاری اسرائیلی جارحیت سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم پیر کو ریاض میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سربراہ اجلاس میں فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے۔ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

اسحاق ڈار 11 نومبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ گذشتہ روز اسلام آباد میں یوم اقبال کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ سعودی عرب اور قطر جا کر کہا کہ اب کشکول لے کر نہیں آئیں گے، ملک کی معاشی صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقبال کے فلسفے اور خودی کے پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، مصور پاکستان کی شاعری نے قوموں کی تقدیر بدلنے کا پیغام دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1171711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171711/وزیراعظم-شہباز-شریف-ا-ج-سعودی-عرب-کے-دورے-پر-روانہ-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com