قطر غزہ میں ثالثی سے دستبردار
9 Nov 2024 21:02
کینیڈین خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دعوی کیا ہے کہ قطر غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں ثالثی سے دستبردار ہو گیا ہے
اسلام ٹائمز۔ کینیڈین خبررساں ایجنسی روئٹرز نے "باخبر ذرائع" سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ قطر غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں ثالثی سے دستبردار ہو گیا ہے تاہم قطر نے سرکاری طور پر اس دعوے کی تصدیق یا تردید کی ہے اور نہ ہی قطری میڈیا نے اس بارے تاحال کوئی خبر شائع کی ہے۔
روئٹرز نے مبینہ سرکاری ذرائع سے نقل کرتے ہوئے مزید لکھا کہ قطر، اُس وقت تک، غزہ مذاکرات میں ثالثی سے دستبردار رہے گا جب تک صیہونی رژیم اور فلسطینی مزاحمتی تحریک (حماس) مذاکرات کے لئے "حقیقی آمادگی" کا اظہار نہیں کرتیں۔ مبینہ ذرائع نے یہ دعوی بھی کیا کہ قطر کا کہنا ہے کہ دوحہ میں حماس کا سیاسی دفتر اب مزید کام نہیں کرے گا!
واضح رہے کہ قبل ازیں عالمی میڈیا نے بھی اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے قطری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں موجود حماس کے سیاسی دفتر کو خالی کرواتے ہوئے حماس کے سیاسی رہنماؤں کو ملک بدر کر دے۔
خبر کا کوڈ: 1171666