QR CodeQR Code

قاسم الاعرجی کی عراقی فضائی حدود سے ایران پر حملے کی شدید مخالفت

9 Nov 2024 19:29

اپنے ایک بیان میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی فورسز کی موجودگی ایک حقیقت ہے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے امریکہ کے زیراستعمال اڈوں کو استعمال کرتے ہوئے ایران پر جارحیت کی۔


اسلام ٹائمز۔ آج عراق کی قومی سلامتی کے مشیر "قاسم الاعرجی" نے بغداد میں تعینات ایرانی ملٹری اتاشی جنرل "مجید قلی پور" سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات قاسم الاعرجی کے دفتر میں انجام پائی۔ اس موقع پر قاسم الاعرجی نے اپنی فضائی حدود سے ایران یا کسی بھی علاقائی ملک کے خلاف جارحیت کی شدید مخالفت کی۔ اس کے علاوہ دونوں فریقین نے دوطرفہ سلامتی و استحکام کو مضبوط بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے مشترکہ سرحد کی سکیورٹی کے لئے مفاہمتی یادداشتوں کو فعال بنانے اور اسمگلنگ و دہشت گردی کو کنٹرول کرنے پر زور دیا۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے میں عراقی فضائی حدود کے استعمال ہونے پر وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ خطے میں امریکی فورسز کی موجودگی ایک حقیقت ہے۔ نیز صیہونی جنگی طیاروں نے امریکہ کے زیراستعمال اڈوں کو استعمال کرتے ہوئے ایران پر جارحیت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے تہران پر حملہ کرنے کے لئے عراق کے علاوہ دیگر ممالک کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا۔


خبر کا کوڈ: 1171653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171653/قاسم-الاعرجی-کی-عراقی-فضائی-حدود-سے-ایران-پر-حملے-شدید-مخالفت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com