5 ارب روپے کا بجٹ براہ راست تھانوں کو دیا جائے، آئی جی سندھ
9 Nov 2024 18:09
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کا بجٹ کم کیا جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کا بجٹ کم کیا جائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 ارب روپے کا بجٹ براہِ راست تھانوں کو دیا جائے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ حکومت نے ہماری بات سنی اور بجٹ کو کم کیا گیا ہے، انویسٹی گیشن افسران کیلئے بجٹ بڑھایا گیا ہے۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، پولیس کے مختلف یونٹس پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3 ہزار اہلکاروں کا ایک یونٹ بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1171636