پنجاب کے کئی شہروں کی فضا خراب، اسکولوں میں تمام سرگرمیاں معطل
8 Nov 2024 21:01
اساتذہ بھی گھروں سے آن لائن کام کریں گے جب کہ اسکولوں میں ٹیچرز، والدین میٹنگز، اسپورٹس، تفریحی دورے نہیں ہوں گے۔
اسلام ٹائمز۔ لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی اسموگ کا راج برقرار ہے۔ دنیا کے بڑے شہروں میں لاہور کی فضا سب سے آلودہ ریکارڈ ہوئی اور لاہور کی فضاء میں 860 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب میں سب سے زیادہ ملتان شہر کی فضا انتہائی مضر صحت ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 1635 تک جا پہنچی۔ اسموگ کے دوران اسکولوں میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں، اساتذہ بھی گھروں سے آن لائن کام کریں گے جب کہ اسکولوں میں ٹیچرز، والدین میٹنگز، اسپورٹس، تفریحی دورے نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 1171483