QR CodeQR Code

پختونخوا حکومت کا احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

8 Nov 2024 20:51

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں، احتجاج اساتذہ ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں۔ مشیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا احتجاج کرنے والے اساتذہ کو آگے پنشن اور دیگر مسائل بن سکتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر تعلیم خیبر پختونخوا فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے بھی اساتذہ کے مطالبات تسلیم کیے تھے، اب بھی ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اسکول بند کرنا درست نہیں ہے، اساتذہ سے درخواست ہے کہ احتجاج ختم کر دیں ہم ملکر مسئلہ کا حل نکال سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1171481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171481/پختونخوا-حکومت-کا-احتجاج-کرنے-والے-اساتذہ-کی-تنخواہوں-سے-کٹوتی-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com