QR CodeQR Code

محمد شہباز شریف سے نذیر اوعلو کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اعادہ

8 Nov 2024 02:18

ترک سفیر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ترکیہ کیساتھ ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے جموں و کشمیر پر ترکیہ کی پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عزت مآب عرفان نذیر اوعلو نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے نئے تعینات ہونے والے ترک سفیر عزت مآب نذیر اوعلو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے جموں و کشمیر پر ترکیہ کی پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی بنیادی مفادات کے حوالے سے ترکیہ کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردوان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ترک صدر کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترکیہ کے سفیر نذیر اوعلو نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط اور تاریخی رشتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے مکمل عزم اور حمایت کا یقین دلایا۔


خبر کا کوڈ: 1171370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171370/محمد-شہباز-شریف-سے-نذیر-اوعلو-کی-ملاقات-دوطرفہ-تعلقات-مزید-مستحکم-کرنے-کا-اعادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com