اندرون سندھ رائس مل سے ہندو تاجر اغواء
6 Nov 2024 22:01
اہلخانہ نے آئی جی سندھ، وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام سے تاجر کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے اور بتایا کہ ڈاکوؤں کی جانب سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں ڈاکو رائس مل سے ہندو تاجر کو اغوا کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطباق کندھکوٹ کشمور کے علاقے دیرا موڑ کے مقام پر رائس مل میں داخل ہو کر مسلح ڈاکوں نے ہندو تاجر راج کمار کو اغوا کر لیا۔ ڈاکوؤں نے تاجر اغوا کرنے کے دوران ملز میں لوٹ مار کی اور پھر تاجر راج کمار کو تشدد کے بعد اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ لے گئے۔ اہلخانہ نے آئی جی سندھ، وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام سے تاجر کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے اور بتایا کہ ڈاکوؤں کی جانب سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں کچے کے ڈاکو تاجروں اور دیگر افراد کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں اور پھر اُن کے اہلخانہ کو تشدد کی ویڈیوز بنا کر بھیج کر رہائی کے عوض کروڑوں روپے تاوان ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1171154