کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی
6 Nov 2024 19:58
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو قیمت میں کمی کا ریلیف نومبر کے بلز میں ملے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی کی قیمت ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بجلی کی قیمت میں تنزلی ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو قیمت میں کمی کا ریلیف نومبر کے بلز میں ملے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 1171135