QR CodeQR Code

وسیع مظاہروں کے پھوٹ پڑنے پر نیتن یاہو کا اپنی رہائشگاہ سے فرار

6 Nov 2024 19:01

اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ رہائشگاہ کے عین سامنے ہونیوالے غیرقانونی صیہونی آبادکاروں کے زبردست مظاہروں کے اچانک ہی پھوٹ پڑنے کیبعد اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی رہائشگاہ سے فی الفور فرار اختیار کرتے ہوئے زمین دوز پناہ گاہ میں جا کر دم لیا


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رہائشگاہ کے سامنے صہیونیوں کے وسیع مظاہروں کے پھوٹ پڑنے کے باعث، جعلی صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے فی الفور فرار سے متعلق ویڈیو فوٹیج شائع کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کلپ جاری کرتے ہوئے صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ نیتن یاہو کی جانب سے وزیر جنگ یوایو گیلنٹ کو برطرف کئے جانے کے ساتھ ہی غاصب صیہونیوں نے وسیع احتجاج شروع کر دیا جس کے باعث نیتن یاہو عجلت میں اپنی رہائشگاہ سے فرار ہو کر زمین دوز پناہ گاہ میں جا پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ شام ہونیوالے یوایو گیلنٹ کی برطرفی کے فیصلے کے بعد غاصب صیہونی، ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ سمیت تل ابیب و مقبوضہ بیت المقدس میں جمع ہو گئے اور جنگبندی و قیدیوں کے تبادلے سمیت موجودہ صیہونی کابینہ کے فی الفور خاتمے کا مطالبہ بھی کرنے لگے۔ اس موقع پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو زد و کوب بھی کیا گیا جس سے احتجاجی مظاہرے پرتشدد رنگ اختیار کر گئے۔


-


خبر کا کوڈ: 1171126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171126/وسیع-مظاہروں-کے-پھوٹ-پڑنے-پر-نیتن-یاہو-کا-اپنی-رہائشگاہ-سے-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com