QR CodeQR Code

تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک کی بگڑتی صحت قابل تشویش ہے، میرواعظ عمر فاروق

6 Nov 2024 21:42

حریت قائد نے حکام سے گزارش ہے کہ جیل قوانین اور قیدیوں کے حقوق کے مطابق ان کیلئے ضروری طبی امداد کو یقینی بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ حریت پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے بدھ کو ایک ایکس پوسٹ میں جیلوں میں بند کشمیریوں کی حالت خاص کر بگڑتی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ میرواعظ عمر فاروق نے 6 نومبر 1946ء کے المناک واقعے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ جموں و کشمیر کی تاریخ میں 6 نومبر 1946ء ایک المناک دن ہے جو قتل عام کی پریشان کن تاریخ ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے 1946ء کے قتل عام کے حوالہ سے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس (خون آلودہ) ماضی میں ہی جیتے رہیں گے یا انسانیت اور آنے والی نسلوں کی بھلائی کے لئے (پُرامن طور) آگے بڑھیں گے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو طاقتور قیادت کو کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ 1946ء آج ہی کے دن ڈوگرہ دور حکومت میں جموں میں فسادات بر پا ہوئے تھے۔ جس دوران وہاں لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔ آزادی پسند لیڈر نے تہاڑ جیل میں قید حریت پسند رہنما محمد یاسین ملک کی صحت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ تہاڑ جیل میں علاج کے لئے (ترس رہے) محمد یاسین ملک کی بھوک ہڑتال کی خبروں پر بھی تشویش ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے حکام سے گزارش ہے کہ جیل قوانین اور قیدیوں کے حقوق کے مطابق ان کے لئے ضروری طبی امداد کو یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 1171124

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171124/تہاڑ-جیل-میں-قید-یاسین-ملک-کی-بگڑتی-صحت-قابل-تشویش-ہے-میرواعظ-عمر-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com