QR CodeQR Code

گورنر کے پی سے وزیراعلیٰ کی ملاقات، صوبے میں قیام امن پر بات چیت

6 Nov 2024 16:50

ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی کے لیے قیام امن ناگزیر ہونے، وفاق سے قیام امن اور مسائل، سکیورٹی کے لیے دستیاب وسائل کے حصول کے لیے باہمی کوششوں پر بھی متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے، جس میں  صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر بات چیت  کی گئی۔ ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی کے لیے قیام امن ناگزیر ہونے، وفاق سے قیام امن اور مسائل، سکیورٹی کے لیے دستیاب وسائل کے حصول کے لیے باہمی کوششوں پر بھی متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا۔ علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی اور آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1171098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171098/گورنر-کے-پی-سے-وزیراعلی-کی-ملاقات-صوبے-میں-قیام-امن-پر-بات-چیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com