QR CodeQR Code

لکی مروت میں گیس تنصیبات اور بنوں میں گرلز پرائمری اسکول میں دھماکہ

6 Nov 2024 16:41

پشاور کے علاقے گلبہار نمبر 4 میں گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے گھر کو جزوی نقصان ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوور دستی بم پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں رات گئے نامعلوم افراد نے ککہ خیل کے قریب سوئی گیس ایس ایم ایس کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بظاہر نقصان اتنا زیادہ نہیں لگ رہا، محکمہ گیس ٹیم کے معائنے کے بعد نقصانات کا مکمل اندازہ ہوگا۔ بنوں تھانہ ہوید کی حدود میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی زیر تعمیر عمارت میں نامعلوم شرپسند ہینڈ گرنیڈ پھینک فرار ہوگئے تاہم ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ شاہ نجیب لنڈیڈاک نیکم خان کلہ ہوید میں گرلز پرائمری اسکول کی عمارت زیر تعمیر ہے۔ اسکول کے مالک سابق امیدوار قومی اسمبلی مفتی انعام اللہ سے بھتے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔ ادھر، پشاور کے علاقے گلبہار نمبر 4 میں گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے گھر کو جزوی نقصان ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوور دستی بم پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1171096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171096/لکی-مروت-میں-گیس-تنصیبات-اور-بنوں-گرلز-پرائمری-اسکول-دھماکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com