ڈونلڈ ٹرامپ کی وائٹ ہاؤس واپسی پر صیہونی صدر کی مبارکباد
6 Nov 2024 14:25
اپنے ایک ٹویٹ میں نتین یاہو کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں آپ کی تاریخی واپسی کیبعد امریکہ کیلئے نئی شروعات اور تل ابیب و واشنگٹن کے درمیان مضبوط اتحاد کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے صدر "اسحاق هرتزوگ" نے کہا کہ میں "ڈونلڈ ٹرامپ" کی وائٹ ہاؤس واپسی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اس دوران صیہونی وزیر جنگ "یسرائیل کاٹس" نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کی صدارت کے دوران امریکہ و اسرائیل کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ قبل ازیں صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" نے بھی امریکی صدارتی انتخابات کی خبروں پر جلد ردعمل دیا تھا۔ ری پبلکن کے صدارتی امیدوار کی جانب سے اپنے مرکزی الیکشن آفس سے وکٹری سپیچ کے فوراََ بعد، نتین یاہو نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے ڈونلڈ ٹرامپ کو جیت کی مبارک باد دی۔ ٹویٹ میں نتین یاہو نے لکھا کہ پیارے ٹرامپ اور میلانیہ! آپ کو تاریخی واپسی پر مبارک باد۔ وائٹ ہاؤس میں آپ کی تاریخی واپسی کے بعد امریکہ کے لئے نئی شروعات اور تل ابیب و واشنگٹن کے درمیان مضبوط اتحاد کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ یہ ایک تاریخی فتح ہے۔ آخر میں نتین یاہو نے ڈونلڈ ٹرامپ کو اس طرح مخاطب کیا کہ تمہارے حقیقی دوست، بنیامین نتین یاہو اور سارا نتین یاہو۔
خبر کا کوڈ: 1171076