QR CodeQR Code

ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی، دوسری بار امریکی صدر منتخب

6 Nov 2024 12:07

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست انڈیانا، فلوریڈا، اوہائیو، کینٹکی، ریاست اوکلوہاما، الباما، جنوبی کیرولینا، ریاست مسی سپی، آرکنساس میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوگئے ، ویسٹ ورجینیا میں بھی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار کامیاب ہو کر امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے وائٹ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ کملا ہیرس 216 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کچھ دیر بعد ویسٹ پام بیچ میں حامیوں سے خطاب کریں گے۔ امریکا کے صدارتی انتخابات میں پہلے ہی  قبل از وقت ووٹنگ میں 8 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست انڈیانا، فلوریڈا، اوہائیو، کینٹکی، ریاست اوکلوہاما، الباما، جنوبی کیرولینا، ریاست مسی سپی، آرکنساس میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوگئے ، ویسٹ ورجینیا میں بھی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے۔

ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے نیو میکسکیو میں 5، اوری گن 8، کولوراڈو میں 10، مین 1، ہوائی 4، واشنگٹن میں 12، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں 3 اور کیلیفورنیا میں 54 الیکٹورل ووٹ لے کر میدان مار لیا، کملا نے سب سے زیادہ ووٹ لے کر کیلیفورنیا میں کامیابی حاصل کی۔ ریاست ہوائی میں دسویں مرتبہ ڈیموکریٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے، اسی طرح ایلی نوائے، نیو جرسی، میری لینڈ اور ورمونٹ میں کملا ہیرس کامیاب ہوگئیں، ورمونٹ میں کملا ہیرس نے 3 ہزار 77 ووٹ حاصل کئے، ڈونلڈ ٹرمپ کو ورمونٹ میں 2561 ووٹ ملے۔ ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پینسلوینیا اور وسکونسن وہ سات ریاستیں ہیں جن کو "سوئنگ سٹیٹس" کہا جاتا ہے اور انہی کے پاس وائٹ ہاؤس کی کنجیاں ہیں۔ ساتوں ریاستوں میں مجموعی طور پر 93 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ سوئنگ ریاستوں میں جارجیا میں 16، کیرولینا 16، پنسلوینیا 19 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ایری زونا میں11، وسکونسن اور نیواڈا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے، کملا ہیرس نے مشی گن میں 15 ووٹ لیے۔


خبر کا کوڈ: 1171065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171065/ڈونلڈ-ٹرمپ-کی-وائٹ-ہاؤس-میں-واپسی-دوسری-بار-امریکی-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com