QR CodeQR Code

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں

6 Nov 2024 12:18

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں اس تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں کہ حق خودارادیت کے حصول تک شہداء کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوج اور ہندوتوا قوتوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کا اس وقت قتل عام کیا تھا جب وہ نومبر 1947ء کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے جموں نے ایک مقدس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی بے مثال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا کہ 1947ء میں جموں کے مسلمانوں کی دل دہلا دینے والی نسل کشی دنیا کا سب سے بڑا سانحہ تھا جس میں لاکھوں مسلمان شہید کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1171061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1171061/کنٹرول-لائن-کے-دونوں-جانب-اور-دنیا-بھر-میں-مقیم-کشمیری-آج-یوم-شہدائے-جموں-منا-رہے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com