ایرانی وزیر خارجہ کی اراکین پارلیمنٹ اور علمائے کرام سے ملاقات
6 Nov 2024 11:20
اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانے نے اس دوستانہ نشست کی میزبانی کی۔ اس پروگرام میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات، علاقے کے حالات، صیہونی جرائم، عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں اور بین الاقوامی منظرنامے کا جائزہ لیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی حکام، وزراء، سیاستدانوں، اراکین پارلیمنٹ اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانے نے اس دوستانہ نشست کی میزبانی کی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تہران اور اسلام آباد کے تعلقات اور غزہ اور لبنان میں نسل کشی اور عالم اسلام کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔
اس پروگرام میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات، علاقے کے حالات، صیہونی جرائم، عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں اور بین الاقوامی منظرنامے کا جائزہ لیا گیا۔ نشست میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سید مشاہد حسین، شیریں رحمان، علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ سید جواد نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت اہم شخصیات شریک تھیں۔
خبر کا کوڈ: 1171044