QR Code
آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی
6 Nov 2024 03:45
رپورٹس کے مطابق سینئر وزراء نے تصدیق کی کہ جیلان وہبہ عبدالمجید آئرلینڈ میں فلسطین کی سفیر ہوں گی اور وہ اپنے ہیڈ آف مشن کے طور پر موجودہ عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی۔ اس سے قبل آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دیا گیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔رپورٹس کے مطابق سینئر وزراء نے تصدیق کی کہ جیلان وہبہ عبدالمجید آئرلینڈ میں فلسطین کی سفیر ہوں گی اور وہ اپنے ہیڈ آف مشن کے طور پر موجودہ عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی۔ اس سے قبل آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دیا گیا تھا۔ رواں سال کے شروع میں آئرلینڈ نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق آئرلینڈ اور فلسطین کے درمیان رسمی سفارتی تعلقات ستمبر میں قائم ہوئے۔ واضح رہے کہ اسپین اور ناروے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1171007
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com