اسلام آباد، مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے زیرِاہتمام شہداء قدس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
6 Nov 2024 02:28
وفاقی دارالحکومت میں شہدائے راہ قدس کی یاد میں منعقد ہونیوالے ریفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ فلسطین اور لبنان میں راہ قدس میں شہید ہونیوالے شہدا کی یاد میں مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے زیرِ اہتمام شہداء قدس تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ مارگلہ ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے تعزیتی ریفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ، شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف واحدی، امام خمینی ٹرسٹ پاکستان کے چئیرمین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ افتخار نقوی علامہ، جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے سربراہ شیخ انور علی نجفی، مفتی معرفت حسین شاہ سورہدیہ الھادی پاکستان و مرکزی رہنما ملی یکجہتی پاکستان، پروفیسر ابراہیم، سربراہ جماعت اہلِ حرم مفتی گلزار نعیمی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، ڈاکٹر علی عباس نقوی سربراہ البصیرہ ٹرسٹ اور مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے سربراہ علامہ حسنین عباس گردیزی نے خطاب کیا۔ وفاقی دارالحکومت میں شہدائے راہ قدس کی یاد میں منعقد ہونیوالے ریفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 1170977