QR CodeQR Code

عالمی بحری تنظیم سے ملکر میری ٹائم سیکٹرمیں بہتری لا رہے ہیں، قیصر شیخ

6 Nov 2024 01:32

اسلام آباد میں وفاقی وزیر بحری امور سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات میں کہنا تھا کہ میری ٹائم انڈسٹری کو ماحول دوست بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور آئی ایل او قوانین کے مطابق لیبر رائٹس کو تحفظ یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ عالمی بحری تنظیم کے ساتھ مل کر میری ٹائم سیکٹر کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے ملاقات کی، ملاقات میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے نمائندے گیئر ٹونسٹول بھی شامل تھے۔ ترجمان وزرات بحری امور نے بتایا کہ دوران ملاقات اپنی گفتگو میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی بحری تنظیم کے ساتھ مل کر میری ٹائم سیکٹر کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹائم انڈسٹری کو ماحول دوست بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور آئی ایل او قوانین کے مطابق لیبر رائٹس کو تحفظ یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور تمام صوبائی حکومتیں آئی ایل او کے ساتھ تعاون کررہی ہیں، یو این آر سی نے 2022ء کے سیلاب میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا، حکومت اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1170976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170976/عالمی-بحری-تنظیم-سے-ملکر-میری-ٹائم-سیکٹرمیں-بہتری-لا-رہے-ہیں-قیصر-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com