اسد قیصر کی وفد کے ساتھ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، میڈیا سے گفتگو کیے بغیر چلے گئے
6 Nov 2024 00:09
جے یو آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئین کی روح سے غداری کی ہے اور جے یو آئی سے کمٹمنٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ حکومت نے فسطایت کی انتہا کردی ہے۔ حکومت جو ترامیم کررہی ہے اس کےہی گلے پڑیں گی۔
اسلام ٹائمز۔ ترجمان جے یوآ ئی (ف) کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کی سربراہی میں تحریک انصاف کے 3 رکنی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ جے یو آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئین کی روح سے غداری کی ہے اور جے یو آئی سے کمٹمنٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ حکومت نے فسطایت کی انتہا کردی ہے۔ حکومت جو ترامیم کررہی ہے اس کے ہی گلے پڑیں گی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے 26 ویں ترمیم کے بعد مولانا کے رول کو سراہا ہے۔ قبل ازیں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد اسد قیصر کی قیادت میں آنے والا تحریک انصاف کا وفد میڈیا سے گفتگو کے بغیر روانہ ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: 1170967