پاک چین انڈس شیلڈ 2024 مشقیں اختتام پذیر
5 Nov 2024 23:34
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں اے ای ایس اے ریڈار اور جے 16 اور جے 10سی جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔
اسلام ٹائمز۔ چین اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان الگ الگ منعقد کی گئی انڈس شیلڈ چائنیز مشق 2024 اختتام پذیر ہوگئيں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر منعقد کی گئی جس میں چینی فضائیہ کے اہلکاروں نے ہائی ٹیک آلات کے ساتھ شرکت کی۔ انڈس شیلڈ مشق نے دونوں افواج کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں اے ای ایس اے ریڈار اور جے 16 اور جے 10سی جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ مشق میں ایچ کیو 22 زمین سے فضا میں مار کرنے والے دفاعی نظام نے بھی حصہ لیا، اس کے علاوہ مختلف فوجی حکمت عملیوں کا بھی مظاہرہ کیا گيا۔
خبر کا کوڈ: 1170962