QR CodeQR Code

وزیر داخلہ کا کراچی میں امن و امان کی بہتری متعلق بیان عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے، کاشف شیخ

5 Nov 2024 23:01

امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے، بدامنی قتل و غارت گری اور روازانہ کی بنیاد پر اغوا برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے لگتا ہے کہ عملی طور صوبہ ڈاکو راج کے حوالے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ نے کراچی میں امن و امان کی بہتری آنے کے متعلق وزیر داخلہ سندھ کے حالیہ بیان کو شہریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کراچی تا کشمور پورا سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے، بدامنی قتل و غارت گری اور روازانہ کی بنیاد پر اغوا برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے لگتا ہے کہ عملی طور صوبہ ڈاکو راج کے حوالے ہے، گلی محلوں روڈ راستوں سے لے کر ہائی وے پر بھی عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی چوتھے مرتبہ سندھ میں برسر اقتدار آنے کے باوجود وہ سندھ میں قیام امن میں ناکام ثابت ہوئی ہے، حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے سنجیدہ اور کرپشن فری اقدامات کرے۔


خبر کا کوڈ: 1170959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170959/وزیر-داخلہ-کا-کراچی-میں-امن-امان-کی-بہتری-متعلق-بیان-عوام-کے-زخموں-پر-نمک-پاشی-ہے-کاشف-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com