حیفا کی مقبوضہ بندرگاہ پر عراقی مزاحمت کے 2 ڈرون حملے
5 Nov 2024 20:57
عراقی مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ اسنے حیفا میں واقع غاصب صہیونیوں کے ایک انتہائی اہم ہدف پر اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے 2 بار کامیاب حملہ کیا ہے
اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی محاذ نے طوفان الاقصی مزاحمتی آپریشن کی حمایت جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے حساس ٹھکانوں پر اپنے 2 ہوائی حملوں کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے دو علیحدہ علیحدہ بیانات میں عراقی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے مقبوضہ فلسطینی بندرگاہ حیفا میں واقع غاصب صیہونی فوج کے انتہائی اہم ہدف کو دو مرتبہ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ اس بیان میں قابض صیہونی رژیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کو جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملے غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں انجام پانے والی نسل کشی کے خلاف اور لبنان و غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام و دلیرانہ مزاحمت کی حمایت میں انجام پائے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1170935