QR CodeQR Code

نیتن یاہو غزہ میں جنگبندی کیلئے اب بھی تیار نہیں، صہیونی میڈیا نے پول کھول دیا

5 Nov 2024 20:42

اسرائیل کیخلاف ممکنہ ایرانی جواب کو ٹالنے یا اسمیں نرمی پیدا کرنیکے مقصد سے غاصب اسرائیلی و امریکی حکام کیجانب سے اختیار کردہ "نرم لہجے" کے باوجود غاصب صہیونی رژیم کے اپنے میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں جنگبندی کے معاہدے کو قبول کرنے کیلئے ابھی تک تیار نہیں!


اسلام ٹائمز۔ بدلتے عالمی حالات اور غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملے کے حتمی اعلان کے بعد سے جاری امریکی حکام کے اس دعوے کے باوجود کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگبندی کے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، غاصب صہیونی رژیم کے ذرائع ابلاغ نے کسی بھی قسم کے جنگبندی کے معاہدے سے تل ابیب حکام کی صریح مخالفت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگرد صیہونی رژیم کے سرکاری ٹیلیویژن چینل 12 نے باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو مغویوں (اسرائیلی قیدیوں) کی واپسی کے بدلے غزہ میں جنگبندی کے لئے ابھی تک تیار نہیں!

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی حالوی نے مغویوں (اسرائیلی قیدیوں) کے اہلخانہ کو بھی مطلع کر دیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اسرائیلی چینل 12 نے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا کہ ہرزی حالوی نے یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کے اہلخانہ کو سمجھایا کہ اسرائیلی فوج نے بہت کچھ حاصل کیا ہے اور اب اسے معاہدہ کرنے کی ہمت بھی کرنی چاہیئے!!


خبر کا کوڈ: 1170934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170934/نیتن-یاہو-غزہ-میں-جنگبندی-کیلئے-اب-بھی-تیار-نہیں-صہیونی-میڈیا-نے-پول-کھول-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com