QR CodeQR Code

شمالی غزہ کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی اور مغربی کنارے میں آبادکاروں کے حملوں پر تشویش ہے، واشنگٹن

5 Nov 2024 20:27

بدلتے عالمی حالات کے تناظر میں امریکی وزارت خارجہ نے بھی غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں، اپنی ہی اندھی اسلحہ جاتی و ہمہ گیر حمایت سے جاری غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کے کھلے جنگی جرائم اور مغربی کنارے کے مقامی باشندوں (فلسطینیوں) کیخلاف غیرقانونی صہیونی آبادکاروں کے حملوں میں اضافے پر بظاہر "تشویش" کا اظہار کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ جعلی و سفاک صیہونی رژیم کے اولین حامی امریکہ کی وزارت خارجہ نے، بدلتے عالمی حالات کے تناظر میں، غزہ کی پٹی کے شمال میں، خود امریکی اسلحے و اندھی سیاسی و ہمہ گیر حمایت کے ذریعے جاری غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جنگی جرائم پر بظاہر "تشویش" کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی انسانی صورتحال میں بہتری نہیں آئی! اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہمیں مغربی کنارے میں (غیرقانونی) اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کی اطلاعات پر بھی گہری تشویش ہے۔ 

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ (انتھونی) بلنکن (امریکی وزیر خارجہ) اسرائیلی حکام کے ساتھ غزہ کی انسانی صورتحال کے بارے بات کریں گے جبکہ شمالی غزہ میں انسانی صورتحال میں زیادہ بہتری نہیں آئی! امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ (غیرقانونی صیہونی) آبادکاروں کا تشدد نہ صرف فلسطینیوں کے شدید انسانی درد و رنج کا باعث بلکہ اسرائیلی سلامتی کو خطرہ لاحق کرنے کا سبب بھی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام کو صورتحال کو پرسکون بنانے کے لئے اپنی پوری کوشش اور آبادکاروں کے حملوں کے مرتکب تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیئے۔

ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے حالیہ وسیع حملے کی ناکامی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے قریب الوقوع جوابی حملے (وعدہ صادق 3) کے اعلان نے غاصب اسرائیلی و امریکی حکام کے لہجے میں قابل توجہ تبدیلی پیدا کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1170931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170931/شمالی-غزہ-کی-صورتحال-بہتر-نہیں-ہوئی-اور-مغربی-کنارے-میں-آبادکاروں-کے-حملوں-پر-تشویش-ہے-واشنگٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com