غاصب صیہونیوں کے اہم ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے وسیع میزائل حملے
5 Nov 2024 19:45
لبنانی مزاحمتی تحریک نے غاصب صیہونی فوج کے متعدد اہم ٹھکانوں کیخلاف وسیع میزائل حملوں کا اعلان کیا ہے
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک نے غاصب صیہونی فوج کے متعدد اہم ٹھکانوں کے خلاف وسیع میزائل حملوں کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے تاکید کی کہ ہم نے مقبوضہ فلسطینی شہر صفد کے شمال کو اپنے تباہ کن میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس میزائل حملے کے کامیابی کے ساتھ تمام ہو جانے کے بعد متعلقہ صیہونی علاقے سمیت اس کے اطراف میں بھی خطرے کے مسلسل سائرن بجنے لگے جو گھنٹوں بجتے رہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک دوسرے بیان میں بھی اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی لبنان کے شہر مارون الراس کے شمال مشرقی مضافات میں اسرائیلی فورسز کی نقل و حرکت کو بھی اپنے تباہ کن میزائلوں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
عرب چینل الجزیرہ نے لبنانی مزاحمتی تحریک سے نقل کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ میرون نامی اسرائیلی فوجی اڈہ کہ جو اسرائیلی فضائی کارروائیوں کا کنٹرول و انتظام و انصرام سنبھالتا ہے، کو بھی حزب اللہ لبنان نے تیسری بار اپنے تباہ کن میزائلوں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے لبنان کی جنوبی سرحد کے قریب واقع البغدادی نامی اسرائیلی ملٹری بیس اور المطلہ نامی غیرقانونی صیہونی بستی میں ہونے والے صہیونی فوج کے اجتماعات کو نشانہ بنانے سے متعلق اپنے ویڈیو مناظر بھی نشر کئے ہیں:
خبر کا کوڈ: 1170924