QR CodeQR Code

سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے ٹیسٹ لینے کا حکم لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں چیلنج

5 Nov 2024 19:16

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ساہیوال کے ہیڈ ماسٹر کا کہنا تھا کہ سکولوں کے اساتذہ تحریری امتحان اور انٹرویوز کے بعد بھرتی ہوئے، صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ٹیچرز کے دوبارہ امتحان کا شیڈول جاری کیا ہے۔ حکومت سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کے لئے اساتذہ کو ٹیسٹ سسٹم کے ذریعے دباؤ میں لانا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے ٹیسٹ لینے کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں دائر درخواست پر سماعت کل ہوگی۔ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ساہیوال کے ہیڈ ماسٹر محمد فیضان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ پنجاب کے سرکاری سکول میں ساڑھے 3 لاکھ اساتذہ کئی سالوں سے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے اساتذہ سے ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ کے نام پر ٹیسٹ لینے کا آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سکولوں کے اساتذہ تحریری امتحان اور انٹرویوز کے بعد بھرتی ہوئے، صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ٹیچرز کے دوبارہ امتحان کا شیڈول جاری کیا ہے۔ حکومت سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کے لئے اساتذہ کو ٹیسٹ سسٹم کے ذریعے دباؤ میں لانا چاہتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ صوبہ بھر کے ٹیچرز سراپا احتجاج ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب صوبہ بھر کے ساڑھے 3 لاکھ اساتذہ سے ٹیسٹ لینے کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1170916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170916/سرکاری-سکولوں-کے-اساتذہ-سے-ٹیسٹ-لینے-کا-حکم-لاہور-ہائیکورٹ-ملتان-بینچ-میں-چیلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com