QR CodeQR Code

سپریم کورٹ کو ایک غیرفعال ادارہ بنا دیا گیا ہے، سلمان اکرم راجہ

5 Nov 2024 14:44

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کیا ہمارا مستقبل یہ ہے؟ کیا اس ملک کا وجود اس لئے ہوا کہ عوام بھیڑ بکریوں جیسی زندگی گزاریں، ہمیں سیاسی تفرقوں سے نکل کر بطور قوم اُٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ پر حملہ کرکے پیغام دیا گیا کہ کوئی بھی طاقت کیخلاف کھڑا نہیں ہو سکتا، آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت بھی پانچ سال کر دی گئی، کیا ضرورت تھی ایک دم سے یہ سب کرنے کی؟


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی تاریخ کا افسردہ وقت چل رہا ہے، سپریم کورٹ کو ایک غیرفعال ادارہ بنا دیا گیا ہے، اب ججوں کی تقرری کا تمام اختیار حکومت کے پاس آگیا ہے، ایک ساتھ سترہ جج لگا دیئے گئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ یہ حملہ سپریم کورٹ پر نہیں عوام پر اور ہماری نسلوں پر کیا گیا ہے، عوام کو خوف میں مبتلا کرنے کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اب ایسی کوئی عدالت نہیں ہوگی جو عوام کو ریلیف اور انصاف فراہم کر سکے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کیا ہمارا مستقبل یہ ہے؟ کیا اس ملک کا وجود اس لئے ہوا کہ عوام بھیڑ بکریوں جیسی زندگی گزاریں، ہمیں سیاسی تفرقوں سے نکل کر بطور قوم اُٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ پر حملہ کرکے پیغام دیا گیا کہ کوئی بھی طاقت کیخلاف کھڑا نہیں ہو سکتا، آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت بھی پانچ سال کر دی گئی، کیا ضرورت تھی ایک دم سے یہ سب کرنے کی؟ اس معاملے میں سب کیساتھ مشاورت ہونی چاہیے تھی، جو نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1170852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170852/سپریم-کورٹ-کو-ایک-غیرفعال-ادارہ-بنا-دیا-گیا-ہے-سلمان-اکرم-راجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com