صیہونی فوجیوں پر حزب اللہ کے ڈرون حملے
6 Nov 2024 00:58
اسلامی مزاحمت لبنان نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے جنوبی لبنان کے علاقے مارون الرأس کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع پر خودکش ڈرون سے حملہ کیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمت لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں کے دو گروپوں کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے آج شام (پیر) اپنے نویں بیان میں کہا کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہرک یفتاح میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے کہا کہ یہ ایک ڈرون آپریشن تھا اور یہ فلسطینی اور لبنانی عوام کی حمایت میں کیا گیا ہے۔ اسلامی مزاحمت لبنان نے ایک اور بیان میں کہا کہ اس نے جنوبی لبنان کے علاقے مارون الرأس کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع پر خودکش ڈرون سے حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ نے بتایا کہ مذکورہ ڈرون براہ راست ہدف پر گرا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس رپورٹ کی اشاعت تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ حزب اللہ نے پچھلے چند ہفتوں کے دوران صیہونی حکومت کی فوجی تنصیبات پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔ اسلامی مزاحمت لبنان نے متعدد بیانات میں کہا ہے کہ یہ آپریشن تب تک جاری رہیں گے جب تک صیہونی حکومت کی جارحیت جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ: 1170844