QR CodeQR Code

افغان ناظم الامور سے بلااجازت ملاقات

مالدیپ نے پاکستان سے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا

5 Nov 2024 11:20

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالدیپ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ مالدیپ کے ہائی کمشنر محمد طحہ اور افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب کے درمیان دو روز قبل ہونیوالی ملاقات کی حکومت نے اجازت نہیں دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مالدیپ نے افغان ناظم الامور سے غیر سرکاری ملاقات کرنے پر پاکستان سے اپنے ہائی کمشنر محمد طحہ کو واپس بلا لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالدیپ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ مالدیپ کے ہائی کمشنر محمد طحہ اور افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب کے درمیان دو روز قبل ہونیوالی ملاقات کی حکومت نے اجازت نہیں دی تھی جس پر مالدیپ حکومت نے مناسب کارروائی کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محمد طحہ کا نام اسلام آباد میں مالدیپ مشن کی ویب سائٹ سے ہٹا کر انھیں واپس بلا لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1170789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170789/مالدیپ-نے-پاکستان-سے-ہائی-کمشنر-کو-واپس-بلا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com