QR CodeQR Code

تعلیمی اداروں میں طالبات کے تحفظ کیلئے قانون سازی کا تحریری فیصلہ جاری

5 Nov 2024 10:43

عدالت نے گزشتہ روز کی سماعت کے متعلق تحریری حکم جاری کیا جو7 صفحات پر مشتمل ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان، سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن آفیسر سمیت دیگر افسر ہوئے، تحریری حکم کے متن کے مطابق سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی سربراہی میں کمیٹی  تشکیل دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے تحفظ کیلئے قانونی سازی کے متعلق دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو بھی 21 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس جواد حسن نے خاتون صباح فاروق کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے گزشتہ روز کی سماعت کے متعلق تحریری حکم جاری کیا جو7 صفحات پر مشتمل ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان، سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن آفیسر سمیت دیگر افسر ہوئے۔

تحریری حکم کے متن کے مطابق سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی سربراہی میں کمیٹی  تشکیل دی جائے۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو عدالت کو چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کے حوالے سے آگاہ کریں۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات اور کارکردگی آئندہ سماعت پر پیش کی جائیں۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے لاء افسران کمیٹی کے کنوینیر کو معاونت فراہم کریں، کیس کی آئندہ سماعت 21 نومبر کو ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1170787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170787/تعلیمی-اداروں-میں-طالبات-کے-تحفظ-کیلئے-قانون-سازی-کا-تحریری-فیصلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com